Blog
Books
Search Hadith

فصل ششم: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو یمن کا قاضی مقرر کرنا اور اس امر کا بیان کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اس امت محمدیہ میں سب سے زیادہ علم والے، سب سے زیادہ بردباری والے اور سب (یعنی اکثر) سے پہلے مسلمان ہونے والے تھے

۔ (۱۲۳۲۴)۔ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ: وَضَّأْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ یَوْمٍ فَقَالَ: ((ہَلْ لَکَ فِی فَاطِمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا تَعُودُہَا۔)) فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَامَ مُتَوَکِّئًا عَلَیَّ، فَقَالَ: ((أَمَا إِنَّہُ سَیَحْمِلُ ثِقَلَہَا غَیْرُکَ، وَیَکُونُ أَجْرُہَا لَکَ۔)) قَالَ: فَکَأَنَّہُ لَمْ یَکُنْ عَلَیَّ شَیْئٌ حَتَّی دَخَلْنَا عَلَی فَاطِمَۃَ عَلَیْہَا السَّلَام، فَقَالَ لَہَا: کَیْفَ تَجِدِینَکِ؟ قَالَتْ: وَاللّٰہِ! لَقَدْ اشْتَدَّ حُزْنِی وَاشْتَدَّتْ فَاقَتِی، وَطَالَ سَقَمِی، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمٰنِ: وَجَدْتُ فِی کِتَابِ أَبِی بِخَطِّ یَدِہِ فِی ہٰذَا الْحَدِیثِ، قَالَ: ((أَوَ مَا تَرْضَیْنَ أَنِّی زَوَّجْتُکِ أَقْدَمَ أُمَّتِی سِلْمَا، وَأَکْثَرَہُمْ عِلْمًا، وَأَعْظَمَہُمْ حِلْمًا۔)) (مسند احمد: ۲۰۵۷۳)

سیدنا معقل بن یسار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: میں نے ایک دن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو وضو کرایا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم فاطمہ کے ہاں جا کر ان کی عیادت کرو گے؟ میںنے کہا: جی ہاں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرا سہارا لے کر اٹھے اور فرمایا: اس کے بوجھ کو تیرے سوا کوئی دوسرا اٹھالے گا اور تجھے اس کا اجر ملے گا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا یہ ارشاد سننے کے بعد گویا اب مجھ پر کوئی بوجھ نہ رہا، یہاں تک کہ ہم سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ہاں پہنچے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: تم اپنے آپ کو کیسی پاتی ہو؟ انہوں نے جواب دیا: اللہ کی قسم! میر ا غم زیادہ ہو چکا ہے اور شدید فاقوں سے دوچار ہوں اور میری بیماری بھی طویل ہو چکی ہے۔ ابو عبدالرحمن کہتے ہیں: میں نے اپنے والد کی کتاب میں ان کے ہاتھوں سے اس حدیث میں یہ بھی لکھاپایا تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی ہو کہ میں تمہارا نکاح ایسے آدمی سے کردوں، جو میرے امت میں سب (یعنی اکثر) سے پہلے مسلمان ہونے والا اور سب سے زیادہ صاحب علم اور حوصلہ مند ہے؟
Haidth Number: 12324
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۲۴) تخریج: اسنادہ ضعیف، خالد بن طھمان ضعّفہ ابن معین، وقال: خلط قبل موتہ بعشر سنین، وکان قبل ذلک ثقۃ، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۰/ ۵۳۸ (انظر: ۲۰۳۰۷)

Wazahat

Not Available