Blog
Books
Search Hadith

فصل ہفتم: شیعہ لو گوں کاسیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے محبت کرنا اور خارجی لوگوں کا ان سے بغض رکھنا

۔ (۱۲۳۲۶)۔ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ: إِنَّ الشِّیعَۃَیَزْعُمُونَ أَنَّ عَلِیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَرْجِعُ، قَالَ: کَذَبَ أُولَئِکَ الْکَذَّابُونَ، لَوْ عَلِمْنَا ذَاکَ مَا تَزَوَّجَ نِسَاؤُہُ، وَلَا قَسَمْنَا مِیرَاثَہُ۔ (مسند ٔٔاحمد: ۱۲۶۶)

عاصم بن ضمرہ کہتے ہیں:میں نے سیدنا حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: شیعہ لوگوں کا خیال ہے کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ دوبارہ واپس تشریف لائیں گے، انہوں نے کہا: یہ لوگ جھوٹے ہیں،جھوٹی باتیں کرتے ہیں، اگر یہ بات ہمارے علم میںہوتی تو سیدنا علی کی ازواج شادی نہ کرتیں اور نہ ہم ان کی میراث کو تقسیم کرتے۔
Haidth Number: 12326
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۲۶) تخریج: حسن لغیرہ، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۵۶۰ (انظر: ۱۲۶۶)

Wazahat

فوائد:… اس باب کی روایات تو ضعیف ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ کئی شیعہ نے ان سے محبت کا اظہار کرنے میں غلوّ سے کام لیا اور وہ شرعی حد سے تجاوز کر گئے اور اپنی کئی خود ساختہ بدعات کے لیے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور ان کی آل کو آڑ بنا لیا۔ اور خوارج اس قدر مخالف ہو گئے کہ انھوں نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دائرۂ اسلام سے خارج قرار دیا اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور خوارج کی آپس میں جنگیںہونے لگ گئیں، دیکھیں حدیث نمبر (۱۲۸۲۲) اور اس کے بعد والی احادیث اور ابواب۔