Blog
Books
Search Hadith

فصل سوم: سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا سیدنا عمار اور سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کو اہل کوفہ کی طرف بھیجنا، تاکہ وہ ان سے لڑائی میں شریک ہونے کا مطالبہ کریں

۔ (۱۲۳۴۱)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ)) عَنْ قَیْسٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَمَّارٍ: أَرَأَیْتُمْ صَنِیعَکُمْ ہٰذَا الَّذِی صَنَعْتُمْ فِیمَا کَانَ مِنْ أَمْرِ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ رَأْیًا رَأَیْتُمُوہُ أَمْ شَیْئًا عَہِدَ إِلَیْکُمْ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: لَمْ یَعْہَدْ إِلَیْنَا رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَیْئًا، لَمْ یَعْہَدْہُ إِلَی النَّاسِ کَافَّۃً، وَلٰکِنَّ حُذَیْفَۃَ أَخْبَرَنِی عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((فِی أَصْحَابِی اثْنَا عَشَرَ مُنَافِقًا، مِنْہُمْ ثَمَانِیَۃٌ لَا یَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ، حَتّٰییَلِجَ الْجَمَلُ فِی سَمِّ الْخِیَاطِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۷۰۸)

۔ (دوسری سند) قیس کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: تم لوگ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے حق میں جو کچھ کہہ رہے ہو، ذرا اس کے متعلق یہ تو بتلاؤ کہ یہ تمہاری اپنی رائے ہے یا اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تمہیں اس بارے میں کچھ ہدایات دی ہیں؟ انہوںنے کہا: اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں الگ سے کوئی ایسا حکم نہیں دیا، جو عام لوگوں کو نہ دیا ہو، البتہ سیدنا حذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھے بیان کیا ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے ساتھیوں میں بارہ منافق ہوں گے، ان میں آٹھ جنت میں ہرگز نہیں جاسکیں گے، یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے نکے میں سے گزر جائے۔
Haidth Number: 12341
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۴۱) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

Not Available