Blog
Books
Search Hadith

باب پنجم: جنگ صفین اور سیدنا عمار بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت اس باب میں کئی فصلیں ہیں فصل اول: سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شجاعت کا بیان اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ان کے بارے میں فرمانا کہ ایک باغی گروہ عمار کو قتل کرے گا

۔ (۱۲۳۴۴)۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَۃَ بْنِ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: مَا زَالَ جَدِّی (یَعْنِیْ خُزَیْمَۃَ بْنَ ثَابِتٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) کَافًّا سِلَاحَہُ یَوْمَ الْجَمَلِ حَتّٰی قُتِلَ عَمَّارٌ بِصِفِّینَ، فَسَلَّ سَیْفَہُ فَقَاتَلَ حَتّٰی قُتِلَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَۃُ الْبَاغِیَۃُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۲۱۷)

محمد بن عمارہ کہتے ہیں: میرا دادا سیدنا خزیمہ بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے جنگ جمل کے دن اپنا اسلحہ روکے رکھا، یہاں تک کہ جب صفین میں سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ شہید ہوگئے، تو انہوںنے اپنی تلوار نکالی اور شہید ہونے تک لڑتے رہے، انہوں نے وجہ یہ بیان کی تھی کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک باغی گروہ عمار کوقتل کرے گا۔
Haidth Number: 12344
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۴۴) تخریج: مرفوعہ صحیح لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف، ابو معشر نجیح بن عبد الرحمن السندی ضعیف، ومحمد بن عمارۃ من رجال التعجیل ، وھو لم یشھد القصۃ، فحدیثنہ ھذا منقطع، اخرجہ الحاکم: ۳/ ۳۹۷، والطبرانی: ۲۷۱۱،وابن ابی شیبۃ: ۱۵/ ۳۰۲ (انظر: ۲۱۸۷۳)

Wazahat

Not Available