Blog
Books
Search Hadith

باب پنجم: جنگ صفین اور سیدنا عمار بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت اس باب میں کئی فصلیں ہیں فصل اول: سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شجاعت کا بیان اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ان کے بارے میں فرمانا کہ ایک باغی گروہ عمار کو قتل کرے گا

۔ (۱۲۳۴۶)۔ عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ قَالَ: قَالَ عَمَّارٌ یَوْمَ صِفِّینَ: ائْتُونِی بِشَرْبَۃِ لَبَنٍ، فَإِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((آخِرُ شَرْبَۃٍ تَشْرَبُہَا مِنَ الدُّنْیَا شَرْبَۃُ لَبَنٍ۔)) فَأُتِیَ بِشَرْبَۃِ لَبَنٍ فَشَرِبَہَا، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَقُتِلَ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۸۶)

ابو بختری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: صفین کے روز سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میرے پاس پینے کے لیے دودھ لاؤ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم دنیا کا جو مشروب آخر میں پیو گے، وہ دودھ ہو گا۔ پس ان کی خدمت میں دودھ پیش کیا گیا، انہوں نے وہ پی لیا، اس کے بعد وہ میدان کی طرف بڑھ گئے اور شہید ہوئے۔
Haidth Number: 12346
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۴۶) تخریج: حدیث صحیح، اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۵/۳۰۲، والحاکم: ۳/ ۳۸۹، والبیھقی فی الدلائل : ۲/ ۵۵۲، وابویعلی: ۱۶۲۶ (انظر: ۱۸۸۸۰)

Wazahat

Not Available