Blog
Books
Search Hadith

فصل دوم: خوارج، ان کے قائد کی علامت اور ان کی خدمت اور اس کا بیان کہ ان کو قتل کرنے کا حکم ہے اور یہ بیان کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا گروہ بر حق تھا

۔ (۱۲۳۷۱)۔ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ أَنَّ رَجُلًا وُلِدَ لَہُ غُلَامٌ عَلٰی عَہْدِ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَأَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ بِبَشَرَۃِ وَجْہِہِ وَدَعَا لَہُ بِالْبَرَکَۃِ، قَالَ: فَنَبَتَتْ شَعَرَۃٌ فِی جَبْہَتِہِ کَہَیْئَۃِ الْقَوْسِ وَشَبَّ الْغُلَامُ، فَلَمَّا کَانَ زَمَنُ الْخَوَارِجِ أَحَبَّہُمْ، فَسَقَطَتِ الشَّعَرَۃُ عَنْ جَبْہَتِہِ، فَأَخَذَہُ أَبُوہُ فَقَیَّدَہُ وَحَبَسَہُ مَخَافَۃَ أَنْ یَلْحَقَ بِہِمْ، قَالَ: فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ فَوَعَظْنَاہُ وَقُلْنَا لَہُ فِیمَا نَقُولُ: أَلَمْ تَرَ أَنَّ بَرَکَۃَ دَعْوَۃِ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ وَقَعَتْ عَنْ جَبْہَتِکَ، فَمَا زِلْنَا بِہِ حَتّٰی رَجَعَ عَنْ رَأْیِہِمْ، فَرَدَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ الشَّعَرَۃَ بَعْدُ فِی جَبْہَتِہِ وَتَابَ۔ (مسند احمد: ۲۴۲۱۵)

سیدنا ابو طفیل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانہ میں ایک شخص کے ہاں بیٹا پیدا ہوا، وہ اسے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں لے کر آ گیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے چہرے کا چمڑہ پکڑ کر اس کے حق میں برکت کی دعا کی، پس اس بچے کی پیشانی پر کمان کی مانند بال اگ آیا اور وہ بچہ جوان ہوگیا، جب خوارج کادور آیا تو وہ بچہ ان کی طرف مائل ہوا اور ان سے محبت کرنے لگا، تو اس کے چہرے کا وہ بال جھڑ گیا، یہ دیکھ کر اس کے والد نے اسے پکڑ کر قید کر کے محبو س کر دیا، اسے اندیشہ تھا کہ کہیں یہ ان کے ساتھ مکمل طور پر نہ مل جائے، سیدنا ابو طفیل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:ہم اس کے پاس گئے اور جا کر وعظ نصیحت کی اور اپنی باتوں میں ہم نے اس سے یہ بھی کہاکہ کیا تم نہیں دیکھتے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دعاکی برکت تمہاری پیشانی سے جھڑ گئی ہے، ہم اسے مسلسل وعظ کرتے رہے تاآنکہ اس نے خوارج کی رائے سے رجوع کرلیا، اللہ تعالیٰ نے اس کی توبہ قبول کر لی اور اس کے بعد اس کی پیشانی پر بال دوبارہ اگ آیا۔
Haidth Number: 12371
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۷۱) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف علی بن زید بن جدعان، اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۵/ ۳۱۴ (انظر: ۲۳۸۰۵)

Wazahat

فوائد:… محدثین نے خوارج کو ان احادیث کا مصداق قرار دیا ہے، پچھلے دو ابواب کے آخر میں محولہ مقامات کا مطالعہ کریں