Blog
Books
Search Hadith

باب ہفتم: سیدنا امام علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت اور اس امر کا بیان کہ ان کے جسم کا کون سا حصہ زخمی ہوگا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی یہ بات اس واقعہ کے وقوع پذیر ہو نے سے پہلے بتلا دی تھی اور اس امرکا بیان کہ اس کے قاتل کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

۔ (۱۲۳۸۸)۔ عَنْ أَبِی تِحْیَی قَالَ: لَمَّا ضَرَبَ ابْنُ مُلْجِمٍ عَلِیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ الضَّرْبَۃَ، قَالَ عَلِیٌّ: افْعَلُوا بِہِ کَمَا أَرَادَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یَفْعَلَ بِرَجُلٍ أَرَادَ قَتْلَہُ، فَقَالَ: اقْتُلُوہُ ثُمَّ حَرِّقُوہُ۔ (مسند احمد: ۷۱۳)

ابو تحیی سے مروی ہے کہ جب ابن ملجم نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پروار کیا تو انہوں نے کہا: تم اس کے ساتھ وہی سلوک کرنا، جو اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس آدمی کے ساتھ کیا تھا،جس نے آپ کوقتل کرنے کا ارادہ کیا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا تھا کہ اسے قتل کر د و اور پھر اسے جلا ڈالو۔ 1
Haidth Number: 12388
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۸۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف شریک بن عبد اللہ النخعی وعمران بن ظبیان (انظر: ۷۱۳)

Wazahat

Not Available