Blog
Books
Search Hadith

باب دوم: اہل بیت کے متعلق پہلے ذکر کردہ فضائل کے علاوہ سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے مزید مناقب کا بیان اس باب میں کئی فصلیں ہیں فصل اول: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اور ان سے محبت کرنے والے سے محبت کا بیان

۔ (۱۲۳۹۸)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلٰی سُوقِ بَنِی قَیْنُقَاعَ مُتَّکِئًا عَلٰییَدِی، فَطَافَ فِیہَا ثُمَّ رَجَعَ فَاحْتَبٰی فِی الْمَسْجِدِ، وَقَالَ: ((أَیْنَلُکَاعٌ؟ ادْعُوا لِی لُکَاعًا۔)) فَجَائَ الْحَسَنُ عَلَیْہِ السَّلَامُ فَاشْتَدَّ حَتّٰی وَثَبَ فِی حَبْوَتِہِ فَأَدْخَلَ فَمَہُ فِی فَمِہِ ثُمَّ قَالَ: ((اللَّہُمَّ إِنِّی أُحِبُّہُ فَأَحِبَّہُ، وَأَحِبَّ مَنْ یُحِبُّہُ۔)) ثَلَاثًا، قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ: مَا رَأَیْتُ الْحَسَنَ إِلَّا فَاضَتْ عَیْنِی أَوْ دَمَعَتْ عَیْنِی، أَوْ بَکَتْ شَکَّ الْخَیَّاطُ(الرَّاوِیْ)۔ (مسند احمد: ۱۰۹۰۴)

۔ (دوسری سند) سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے ہاتھ پر ٹیک لگائے ہوئے بنو قینقاع کے بازار کی طرف تشریف لے گئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہاں چکر لگایا، اس کے بعد واپس آکر مسجد میں بیٹھ گئے اور فرمایا: چھوٹا کہاںہے؟ چھوٹو کو میرے پاس بلا کر لاؤ۔ اتنے میں سیدنا حسن علیہ السلام آگئے اور دوڑ کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی گود میں بیٹھ گئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا منہ اس کے منہ کے ساتھ لگایا اور تین بار فرمایا: یا اللہ! مجھے اس سے محبت ہے، تو بھی اس سے اور اس سے محبت کرنے والوں سے محبت فرما۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں جب بھی سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھتا ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔
Haidth Number: 12398
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۹۸) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

Not Available