Blog
Books
Search Hadith

فصل دوم: اس امر کابیان ہے کہ سیدنا حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مشابہت رکھتے تھے

۔ (۱۲۴۰۱)۔ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ، حَدَّثَنِی أَبِی أَنَّہِ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَیَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ رَآنِی فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِی، فَإِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ بِی۔)) قَالَ عَاصِمٌ: قَالَ أَبِی: فَحَدَّثَنِیہِ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَأَخْبَرْتُہُ أَنِّی قَدْ رَأَیْتُہُ قَالَ: رَأَیْتَہُ؟ قُلْتُ: إِی وَاللّٰہِ لَقَدْ رَأَیْتُہُ، قَالَ: فَذَکَرْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ قَالَ: إِنِّی وَاللّٰہِ قَدْ ذَکَرْتُہُ وَنَعَتُّہُ فِی مِشْیَتِہِ، قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّہُ کَانَ یُشْبِہُہُ۔ (مسند احمد: ۸۴۸۹)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے خواب میں مجھے دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کر سکتا۔ عاصم کہتے ہیں: میرے والد نے کہا:جب یہی حدیث سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے مجھ کو بیان کی تو میں نے کہا: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو خواب میںدیکھا ہے، انہوں نے پوچھا: کیا واقعی تم نے دیکھا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، اللہ کی قسم! میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا ہے اور میں نے حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا نام لیا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے مشابہ تھے اور میں نے آپ کے چلنے کے انداز کا بھی ذکر کیا، سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: سیدنا حسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مشابہ ہیں۔
Haidth Number: 12401
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۰۱) تخریج: اسنادہ قوی، اخرجہ الترمذی فی الشمائل : ۳۹۱، والحاکم: ۴/ ۳۹۳ (انظر: ۸۵۰۸)

Wazahat

Not Available