Blog
Books
Search Hadith

فصل دوم: اس امر کابیان ہے کہ سیدنا حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مشابہت رکھتے تھے

۔ (۱۲۴۰۲)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ، أَخْبَرَنِی عُقْبَۃُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ مِنْ صَلَاۃِ الْعَصْرِ بَعْدَ وَفَاۃِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِلَیَالٍ، وَعَلِیٌّ عَلَیْہِ السَّلَامُ یَمْشِی إِلٰی جَنْبِہِ، فَمَرَّ بِحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّیَلْعَبُ مَعَ غِلْمَانٍ، فَاحْتَمَلَہُ عَلٰی رَقَبَتِہِ، وَہُوَ یَقُولُ: وَا بِأَبِی شَبَہُ النَّبِیِّ، لَیْسَ شَبِیہًا بِعَلِیِّ، قَالَ: وَعَلِیٌّیَضْحَکُ۔ (مسند احمد: ۴۰)

عقبہ بن حارث سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات سے چند راتوں بعد میں ایک دن عصر کی نماز کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہمراہ نکلا، ان کے پہلو میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی چلے آر ہے تھے، اتنے میں سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس سے گزرے، وہ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے انہیں اپنی گردن پر سوار کر لیا اور کہا: واہ! میرا باپ قربان ہو، یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مشابہ ہے، یہ اپنے والد علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مشابہت نہیں رکھتا۔ یہ بات سن کر سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مسکرا دئیے۔
Haidth Number: 12402
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۰۲) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط البخاری، اخرجہ البزار: ۵۳، وابویعلی: ۳۸، والطبرانی فی الکبیر : ۲۵۲۸(انظر: ۴۰)

Wazahat

Not Available