Blog
Books
Search Hadith

باب سوم: سیدنا معاویہ کے بعض حالات، خطبوں اور حج کا بیان

۔ (۱۲۴۱۶)۔ عَنْ أَبِی عَامِرٍ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ لُحَیٍّ قَالَ: حَجَجْنَا مَعَ مُعَاوِیَۃَ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَکَّۃَ قَامَ حِینَ صَلّٰی صَلَاۃَ الظُّہْرِ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابَیْنِ افْتَرَقُوا فِی دِینِہِمْ عَلٰی ثِنْتَیْنِ وَسَبْعِینَ مِلَّۃً، وَإِنَّ ہٰذِہِ الْأُمَّۃَ سَتَفْتَرِقُ عَلٰی ثَلَاثٍ وَسَبْعِینَ مِلَّۃً،یَعْنِی الْأَہْوَائَ کُلُّہَا فِی النَّارِ إِلَّا وَاحِدَۃً وَہِیَ الْجَمَاعَۃُ، وَإِنَّہُ سَیَخْرُجُ فِی أُمَّتِی أَقْوَامٌ تَجَارٰی بِہِمْ تِلْکَ الْأَہْوَائُ کَمَا یَتَجَارَی الْکَلَبُ بِصَاحِبِہِ، لَا یَبْقٰی مِنْہُ عِرْقٌ، وَلَا مَفْصِلٌ إِلَّا دَخَلَہُ وَاللّٰہِ۔)) یَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ! لَئِنْ لَمْ تَقُومُوا بِمَا جَائَ بِہِ نَبِیُّکُمْ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَغَیْرُکُمْ مِنْ النَّاسِ أَحْرٰی أَنْ لَا یَقُومَ بِہِ۔ (مسند احمد: ۱۷۰۶۱)

ابو عامر عبداللہ بن لحی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی معیت میں حج کے لیے گئے، جب ہم مکہ مکرمہ پہنچے تو سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نماز ظہر ادا کرنے کے بعد کھڑے ہوئے اور کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ اہل کتاب اپنے دین کے متعلق بہتر گروہوں میں تقسیم ہوگئے تھے اور یہ امت تہتر گروہوں میں بٹ جائے گی،یعنی یہ لوگ اپنی خواہشات کی پیروی کریں گے، ایک گروہ کے سوا باقی تمام جہنم رسید ہوں گے، اور وہ ایک گروہ جماعت ہے اور میری امت میں ایسے ایسے بھی لوگ پیدا ہوں گے کہ ان کے اندر خواہشات یوں سرایت کر جائیں گے جیسے باؤلے کتے کے کاٹے کے اثرات مریض کے پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں، اس کی کوئی رگ اور جوڑ اس کے اثر سے محفوظ نہیں رہتی۔)) اے عربو! اللہ کی قسم تمہارا نبی جو دین اور دعوت لے کر تمہارے پاس آیا ہے، اگر تم اس پر عمل نہ کرو گے تو دوسرے لوگ کہاں کریںگے۔
Haidth Number: 12416
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۱۶) تخریج: اسنادہ حسن، اخرجہ ابوداود: ۴۵۹۷ (انظر: ۱۶۹۳۷)

Wazahat

فوائد:… حدیث ِ مبارکہ کے پہلے حصے کی وضاحت کے لیے دیکھیں حدیث نمبر (۱۲۷۹۱)