Blog
Books
Search Hadith

یزید بن معاویہ کی خلافت اور ان کے عہد خلافت میں ہونے والے واقعات سے متعلقہ ابواب باب اول: یزید کی بیعت اور بعض لوگوںکی اس کی بیعت سے بے زاری اور سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کا بیان

۔ (۱۲۴۱۸)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ، حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا اِسْمَاعِیْلُ، حَدَّثَنِیْ صَخْرُ بْنُ جُوَیْرِیَۃَ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: لَمَّا خَلَعَ النَّاسُ یَزِیدَ بْنَ مُعَاوِیَۃَ، جَمَعَ ابْنُ عُمَرَ بَنِیہِ وَأَہْلَہُ، ثُمَّ تَشَہَّدَ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ! فَإِنَّا قَدْ بَایَعْنَا ہٰذَا الرَّجُلَ عَلٰی بَیْعِ اللّٰہِ وَرَسُولِہِ، وَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((إِنَّ الْغَادِرَ یُنْصَبُ لَہُ لِوَائٌ یَوْمَ الْقِیَامَۃِیُقَالُ: ہٰذِہٖغَدْرَۃُ فُلَانٍ۔)) وَإِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الْغَدْرِ اِلاَّ أَنْ یَکُونَ الْإِشْرَاکُ بِاللّٰہِ تَعَالٰی أَنْ یُبَایِعَ رَجُلٌ رَجُلًا عَلٰی بَیْعِ اللّٰہِ وَرَسُولِہِ، ثُمَّ یَنْکُثَ بَیْعَتَہُ، فَلَا یَخْلَعَنَّ أَحَدٌ مِّنْکُمْیَزِیدَ، وَلَا یُشْرِفَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمْ فِی ہَذَا الْأَمْرِ، فَیَکُونَ صَیْلَمٌ بَیْنِی وَ بَیْنَہُ۔ (مسند احمد: ۵۰۸۸)

باب اول: یزید کی بیعت اور بعض لوگوںکی اس کی بیعت سے بے زاری اور سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کا بیان کہا: ہم نے اللہ اوراس کے رسول کی خاطر اس یزید کی بیعت کی ہے اور میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سن چکا ہوں کہـ: بے وفا دھوکہ باز کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا او رکہاجائے گا کہ یہ فلاں کے دھوکہ کی علامت ہے۔ سب سے بڑا دھوکہ اور بے وفائی اللہ کے ساتھ شرک کرنا ہی نہیں، بلکہ یہ بھی ہے کہ کوئی آدمی اللہ اور اس کے رسول کی خاطر کسی آدمی کی بیعت کرے اور پھر اس کو توڑڈالے، تم میں سے کوئی بھی یزید کا ساتھ نہ چھوڑے اور خلافت و امارت کے سلسلہ میں کسی بھی دوسری طرف نہ جھانکے، ورنہ اور اس کے میرے درمیان تلوار ہو گی (یعنی میں اس کے ساتھ سخت معاملہ کروں گا)۔
Haidth Number: 12418
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۱۸) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرج المرفوعَ منہ مسلم: ۱۷۳۵، وأخرجہ بنحوہ البخاری: ۷۱۱۱ (انظر: ۵۰۸۸)

Wazahat

فوائد:… یزید کی بیعت سے دستبردار ہونے والے لوگوں سے مراد اہل مدینہ ہیں، پھر اسی کے نتیجے میں حرّہ کی جنگ پیش آ ئی تھی اور امت ِ مسلمہ کی تاریخ متأثر ہو گئی۔