Blog
Books
Search Hadith

باب دوم: یزید کے دور خلافت و امارت میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدہ فاطمۂ زہرا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے فرزند سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت سب سے الم ناک اور افسوس ناک واقعہ ہے فصل اول: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت اور ان کے مقتل کے بارے میں مروی احادیث اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے غم کا بیان

۔ (۱۲۴۲۱)۔ عَنْ عَائِشَۃَ أَوْ أُمِّ سَلَمَۃَ، قَالَ: وَکِیعٌ شَکَّ ہُوَ یَعْنِی عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ سَعِیدٍ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِإِحْدَاہُمَا: ((لَقَدْ دَخَلَ عَلَیَّ الْبَیْتَ مَلَکٌ لَمْ یَدْخُلْ عَلَیَّ قَبْلَہَا، فَقَالَ لِی: إِنَّ ابْنَکَ ہٰذَا حُسَیْنٌ مَقْتُولٌ، وَإِنْ شِئْتَ أَرَیْتُکَ مِنْ تُرْبَۃِ الْأَرْضِ الَّتِییُقْتَلُ بِہَا، قَالَ: فَأَخْرَجَ تُرْبَۃً حَمْرَائَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۰۵۹)

سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا یا سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: میرے پاس گھر میں ایک فرشتہ آیا ہے، جو اس سے پہلے کبھی میرے پاس نہیں آیا تھا، اس نے بتلایاہے کہ آپ کا یہ بیٹا حسین قتل ہوگا، اگر آپ چاہیں تو آپ کو اس سرزمین کی مٹی دکھاؤں، جہاں یہ قتل ہوگا، پھر اس نے سرخ مٹی دکھائی۔
Haidth Number: 12421
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۲۱) تخریج: حدیث حسن بطرقہ وشاھدہ، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۸۱۵، وابن ابی شیبۃ: ۱۵/ ۹۷ (انظر: ۲۶۵۲۴)

Wazahat

Not Available