Blog
Books
Search Hadith

فصل چہارم: سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خبر شہادت کالوگوں تک پہنچنا، اہل عراق کے بارے میں لوگوں کی آراء اور تاریخ شہادت کا بیان

۔ (۱۲۴۲۶)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ، حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا دَاوٗدُبْنُعُمَرَ،ثَنَانَافِعُبْنُعُمَرَبْنِجَمِیْلٍ الْجُمَحِیِّ، قَالَ: رَاَیْتُ عَطَائَ بْنَ اَبِیْ مُلَیْکَۃَ وَ عِکْرَمَۃَ بْنَ خَالِدٍ یَرْمُوْنَ الْجَمْرَۃَ قَبْلَ الْفَجْرِ یَوْمَ النَّحْرِ، فَقَالَ لَہُ اَبِیْ: یَا اَبَا سُلَیْمَانَ! أَیَّ سَنَۃٍ سَمِعْتَ مِنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ؟ قَالَ: سَنَۃَ تِسْعٍ وَسِتِّینَ وَمِائَۃٍ سَنَۃَ وَقْعَۃِ الْحُسَیْنِ۔ (مسند احمد: ۲۰۵۴۷)

نافع بن عمر جمحی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے عطاء بن ابی ملیکہ اور عکرمہ بن خالد کو دیکھا، انھوں نے نحر والے دن یعنی دس ذوالحجہ کو قبل از فجر رمی یعنی جمرے کو کنکریاں ماریں،میرے والد نے ان سے کہا: اے ابو سلیمان! آپ نے نافع بن عمر سے یہ حدیث کس سال سنی؟ انھوں نے کہا: حسین کی شہادت والے سال ۱۶۹ ہجری میں۔
Haidth Number: 12426
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۲۶) تخریج: (انظر: ۲۰۲۸۱)

Wazahat

فوائد:… لیکن یہ سیدنا حسین بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نہیں ہیں، بلکہ حسین بن علی بن حسن بن سیدنا حسن بن سیدنا علی بن ابو طالب ہیں، یہ نیکی و تقوی، جو دو سخاوت اور ہمت و شجاعت والے آدمی تھے، یہ آٹھ ذوالحجہ ۱۶۹ہجری کو مکہ مکرمہ کے قریب فج وادی میں شہید کر دیئے گئے تھے۔ معلوم ہوا کہ اس روایت کا سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یوم عاشورا یعنی ۱۰ محرم ۶۱ سن ہجری کو عراق کی سرزمین میں کربلا کے مقام پر شہید ہوئے تھے۔