Blog
Books
Search Hadith

باب دوم: ابن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے مناقب اور تاریخ ولادت

۔ (۱۲۴۴۱)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: اَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِاِبْنِ الزُّبَیْرِ فَحَنَّکَہُ بِتَمْرَۃٍ وَقَالَ: ((ہٰذَا عَبْدُ اللّٰہِ وَاَنْتِ اُمُّ عُبْدِ اللّٰہِ۔)) (مسند احمد: ۲۵۱۲۶)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں(اپنے بھانجے) ابن زبیر کو لے کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے کھجور کی گھٹی دی اورفرمایا: یہ عبداللہ ہے اور تم ام عبداللہ ہو۔
Haidth Number: 12441
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۴۱) تخریج: حدیث صحیح، قولھا: فحنکہ بتمرۃ أخرجہ البخاری: ۳۹۱۰، ومسلم: ۲۱۴۸ (انظر: ۲۴۶۱۹)

Wazahat

فوائد:… سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اس بچے کی خالہ تھیں، جبکہ خالہ ماں ہی ہوتی ہے، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدہ کی کنیت ام عبد اللہ رکھ دی۔