Blog
Books
Search Hadith

باب دوم: ابن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے مناقب اور تاریخ ولادت

۔ (۱۲۴۴۲)۔ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ الزُّبَیْرِ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ جَعْفَرٍ: أَتَذْکُرُ یَوْمَ اسْتَقْبَلْنَا النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَحَمَلَنِی وَتَرَکَکَ؟ وَکَانَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُسْتَقْبَلُ بِالصِّبْیَانِ إِذَا جَائَ مِنْ سَفَرٍ۔ (مسند احمد: ۱۶۲۲۸)

عرو ہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا عبداللہ بن جعفر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: کیا تمہیں وہ دن یاد ہے، جس دن ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے آئے تھے اورآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے اپنی سواری پر سوار کر لیا تھا اور تمہیں چھوڑ دیا تھا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سفر سے واپس تشریف لاتے تو بچوں کے ساتھ آپ کا استقبال کیا جاتا تھا۔
Haidth Number: 12442
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۴۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف اسماعیل بن عیاش فی روایتہ عن غیر اھل بلدہ، وھذہ منھا، اخرجہ الحاکم: ۳/۵۵۵(انظر: ۱۶۱۲۹)

Wazahat

Not Available