Blog
Books
Search Hadith

باب سوم: سیدنا ابن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خواہش کے مطابق کعبہ کی تعمیر کرنا

۔ (۱۲۴۴۶)۔ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مِینَائَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِیَقُولُ: حَدَّثَتْنِی خَالَتِی عَائِشَۃُ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لَہَا: ((لَوْلَا أَنَّ قَوْمَکِ حَدِیثُ عَہْدٍ بِشِرْکٍ أَوْ بِجَاہِلِیَّۃٍ، لَہَدَمْتُ الْکَعْبَۃَ فَأَلْزَقْتُہَا بِالْأَرْضِ، وَجَعَلْتُ لَہَا بَابَیْنِ بَابًا شَرْقِیًّا وَبَابًا غَرْبِیًّا، وَزِدْتُ فِیہَا مِنَ الْحِجْرِ سِتَّۃَ أَذْرُعٍ، فَإِنَّ قُرِیْشًا اقْتَصَرَتْہَا حِینَ بَنَتْ الْکَعْبَۃَ۔)) (مسند احمد: ۲۵۹۷۷)

سیدنا عبد اللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میری خالہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھے بیان کیاکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا تھا: اگر تمہاری قوم نئی نئی شرک یاجاہلیت یعنی کفر کو چھوڑ کر نہ آئی ہوتی تو میں کعبہ کو منہدم کر کے زمین کے برابر کر دیتا اور اس کے دو دورازے اس طرح بناتا کہ ایک مشرق کی طرف ہوتا اور دوسرا مغرب کی طرف اور حجر یعنی حطیم میں سے چھ ہاتھ کے برابر جگہ بیت اللہ میں شامل کر دیتا، کیونکہ جب قریش نے اس کی تعمیر کی تھی تو وسائل کی کمی کے باعث وہ اسے کعبہ کی تعمیر میںشامل نہ کر سکے تھے۔
Haidth Number: 12446
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۴۶) تخریج: اخرجہ البخاری: ۱۵۸۵، ومسلم: ۱۳۳۳ (انظر: ۲۵۴۶۳)

Wazahat

Not Available