Blog
Books
Search Hadith

باب سوم: سیدنا ابن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خواہش کے مطابق کعبہ کی تعمیر کرنا

۔ (۱۲۴۴۷)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لَوْ کَانَ عِنْدَنَا سَعَۃٌ لَہَدَمْتُ الْکَعْبَۃَ، وَلَبَنَیْتُہَا وَلَجَعَلْتُ لَہَا بَابَیْنِ بَابًا یَدْخُلُ النَّاسُ مِنْہُ وَبَابًایَخْرُجُونَ مِنْہُ۔)) قَالَتْ: فَلَمَّا وَلِیَ ابْنُ الزُّبَیْرِ ہَدَمَہَا فَجَعَلَ لَہَا بَابَیْنِ، قَالَتْ: فَکَانَتْ کَذٰلِکَ فَلَمَّا ظَہَرَ الْحَجَّاجُ عَلَیْہِ ہَدَمَہَا وَأَعَادَ بِنَائَ ہَا الْأَوَّلَ۔ (مسند احمد: ۲۵۵۶۲)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر ہمارے اندر طاقت ہوتی تو میں کعبہ کو منہدم کر کے اس کی جدید تعمیر کرتا اور اس دو دروازے بناتا، ایک دروازے سے لوگ اندر داخل ہوتے اور دوسرے سے نکل جاتے۔ پھر جب سیدنا ابن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ حکمران بنے تو انہوں نے رسول اکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خواہش کے مطابق اسے منہدم کر کے اس کے دو دروازے بنائے، لیکن ان کے بعد جب حجاج کا دور آیا تو اس نے اسے دوبارہ منہدم کر کے اس کی سابقہ بنیادوں پر تعمیر کردی۔
Haidth Number: 12447
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۴۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف اسماعیل بن عبد الملک، ثم ان قولہ: قالت: فلما ولی ابن الزبیر لفظ قالت لیس فی روایۃ ابن ابی شیبۃ، وھو الصواب، اذا المعروف ان عائشۃ لم تدرک ولایۃ ابن الزبیر ولا الحجاج، اخرجہ ابن ابی شبیۃ: ص ۲۸۷، وابن راھویہ: ۱۲۴۱(انظر: ۲۵۰۴۸)

Wazahat

Not Available