Blog
Books
Search Hadith

مختار ثقفی کا ظہور

۔ (۱۲۴۵۱)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) قَالَ کُنْتُ أَقُومُ عَلَی رَأْسِ الْمُخْتَارِ، فَلَمَّا عَرَفْتُ کَذِبَہُ ہَمَمْتُ أَنْ أَسُلَّ سَیْفِی، فَأَضْرِبَ عُنُقَہُ، فَذَکَرْتُ حَدِیثًا، حَدَّثَنَاہُ عَمْرُو بْنُ الْحَمِقِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((مَنْ أَمَّنَ رَجُلًا عَلٰی نَفْسِہِ فَقَتَلَہُ أُعْطِیَ لِوَائَ الْغَدْرِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۲۹۴)

۔ (دوسری سند) رفاعہ کہتے ہیں:میں مختار کے سر پر کھڑا تھا،جب مجھے اس کے جھوٹا ہونے کا یقین ہوگیا تو میںنے ارادہ کیا کہ تلوار سونت کر اس کی گردن اڑا دوں، لیکن مجھے وہ حدیث یاد آگئی جو سیدنا عمرو بن حمق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کی تھی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی کو اس کی جان کی امان دینے کے بعد اس کو قتل کر دے تو قیامت کے دن اسے دھوکے والا جھنڈا دیاجائے گا۔
Haidth Number: 12451
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۵۱) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… مختار بن ابی عبید ثقفی، یہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ عراق میں رہتا تھا، ان کی شہادت کے بعد اس نے بصرہ میں سکونت اختیار کی، پھر سیدنا عبدا للہ بن زیبر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیعت کی، انھوں نے اس کو کوفہ کا والی بنا دیا، لیکن اس نے ان کی بیعت توڑ دی اور ابن حنفیہ کی امامت کا دعویدار بن کر سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے قاتلین کی تلاش شروع کر دی، پھر اس نے نبوت اور اپنے آپ پر نزولِ وحی کا دعوی کر دیا، پس مصعب بن زبیر اس کی طرف متوجہ ہوئے اور اس کو ۶۷ ؁ھ میں قتل کر دیا، مختلف کتب ِ تاریخ میں اس کے حالات پڑھے جا سکتے ہیں۔