Blog
Books
Search Hadith

باب ششم: اس امر کابیان کہ عراق میںمصعب کو قتل کرنے کے بعد عبدالملک نے حجاج کو سیدنا عبداللہ زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو قتل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ روانہ کیا اور اس نے بیت اللہ کی حرمت کو پامال کیا

۔ (۱۲۴۵۸)۔ عَنْ الزُّبَیْرِیَعْنِی ابْنَ عَدِیٍّ، قَالَ: شَکَوْنَا إِلٰی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ مَا نَلْقٰی مِنَ الْحَجَّاجِ، فَقَالَ: اصْبِرُوا فَإِنَّہُ لَا یَأْتِی عَلَیْکُمْ عَامٌ أَوْ یَوْمٌ إِلَّا الَّذِی بَعْدَہُ شَرٌّ مِنْہُ، حَتّٰی تَلْقَوْا رَبَّکُمْ عَزَّ وَجَلَّ، سَمِعْتُہُ مِنْ نَبِیِّکُمْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۱۲۳۷۲)

زبیر بن عدی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:ہم نے حجاج کے مظالم کا سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے شکوہ کیا،انہوں نے کہا: صبر کرو، میں نے تمہارے نبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا تھا کہ تم پر جو بھی دن اور سال آتا ہے، اس سے بعد والا دن اور سال پہلے سے بدتر ہوتا ہے، یہاں تک کہ تم اپنے رب عزوجل سے جا ملو گے۔
Haidth Number: 12458
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۵۸) تخریج: اخرجہ البخاری: ۷۰۶۸(انظر: ۱۲۳۴۷)

Wazahat

فوائد:… فرمودۂ نبوی کے مطابق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا آج بھی حکمرانوں کا یہی سلسلہ جاری ہے، ہر نئے حکمران کے کردار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سے پہلے والا اس سے بہتر تھا، جبکہ لوگوں کی امیدیں نئے حکمران سے وابستہ ہوتی ہیں۔