Blog
Books
Search Hadith

ولید بن یزید بن عبدالملک کی خلافت

۔ (۱۲۴۶۴)۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: وُلِدَ لِأَخِی أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم غُلَامٌ فَسَمَّوْہُ الْوَلِیدَ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((سَمَّیْتُمُوہُ بِأَسْمَائِ فَرَاعِنَتِکُمْ، لَیَکُونَنَّ فِی ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ رَجُلٌ یُقَالُ لَہُ: الْوَلِیدُ، لَہُوَ شَرٌّ عَلٰی ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ مِنْ فِرْعَوْنَ لِقَوْمِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۰۹)

سیدناعمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ زوجۂ رسول سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے بھائی کے ہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی، انہوں نے اس کا نام ولید رکھا تھا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نے اس کا نام اپنے فرعونوں میں سے ایک فرعون کے نام پر رکھا ہے، اس امت میں ولید نامی ایک شخص ہوگا، وہ اس امت کے لیے اس سے بھی برا اور سخت ثابت ہوگا، جیسے بنی اسرائیل کے لیے فرعون تھا۔
Haidth Number: 12464
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۶۴) تخریج: اسنادہ ضعیف، سعید بن المسیب لم یسمعہ من عمر، وذکر عمر فیہ خطا، اخرجہ الحاکم: ۴/ ۴۹۴ (انظر: ۱۰۹)

Wazahat

فوائد:… ولید بن یزید کی مدت ِ خلافت ایک برس اور تین ماہ ہے، یہ ۲۸ جمادی الثانیہ سنہ ۱۲۶ ہجری کو مقتول ہوئے، جبکہ ان کی ولادت سنہ ۹۰ ہجری میں ہوئی تھی۔