Blog
Books
Search Hadith

باب دوم: دیگر امتوں کے مقابلے میں اس امت کی تعداد اورمقدار کا بیان اور اس حقیقت کا بیان کہ جنت میں دو تہائی تعداد اس امت کے افراد کی ہوگی

۔ (۱۲۴۸۹)۔ وَعَنْ بُرَیْدَۃَ الْاَسْلَمِیِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَہْلُ الْجَنَّۃِ عِشْرُونَ وَمِائَۃُ صَفٍّ، مِنْہُمْ ثَمَانُونَ مِنْ ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ۔)) وَقَالَ عَفَّانُ مَرَّۃً: ((أَنْتُمْ مِنْہُمْ ثَمَانُونَ صَفًّا۔)) (مسند احمد: ۲۳۳۲۸)

سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اہل جنت کی کل ایک سو بیس صفیں ہوں گی، ان میں سے اسی صفیںاس میری امت کے لوگوں کی ہوں گی۔
Haidth Number: 12489
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۴۸۹) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ الترمذی: ۲۵۴۶، وابن ماجہ: ۴۲۸۹ (انظر: ۲۲۹۴۰)

Wazahat

فوائد:… جنت کی ایک صف میں کتنے افراد ہوں گے، کوئی بھی اس کا اندازہ نہیں لگا سکتا، ما سوائے اللہ تعالیٰ کے