Blog
Books
Search Hadith

باب پنجم: اس امر کا بیان کہ قیامت کے دن باقی امتوں میں سے صرف امت محمدیہ کی امتیازی علامت یہ ہوگی کہ ان کے ہاتھ پائوں روشن ہوں گے

۔ (۱۲۵۰۹)۔ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((مَا مِنْ أُمَّتِی أَحَدٌ إِلَّا وَأَنَا أَعْرِفُہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) قَالُوْا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! مَنْ رَأَیْتَ وَمَنْ لَمْ تَرَ؟ قَالَ: ((مَنْ رَأَیْتُ وَمَنْ لَمْ أَرَ غُرًّا مُحَجَّلِینَ مِنْ أَثَرِ الطُّہُورِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۶۱۲)

سیدناابوامامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں قیامت کے دن اپنی امت کے ہر فرد کو پہچان لوں گا۔ صحابہ کرام نے کہاـ: اے اللہ کے رسول! خواہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کسی کودیکھا ہو یا نہ دیکھا ہو، ہر ایک کو پہچان لیں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے کسی کو دیکھا ہو یا نہ دیکھا ہو، وضو کی وجہ سے ان کی پیشانیاں اور ہاتھ پاؤں چمکتے ہوں گے۔
Haidth Number: 12509
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۵۰۹) تخریج: صحیح لغیرہ، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۷۵۰۹ (انظر:۲۲۲۵۸)

Wazahat

فوائد:… یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے امتیوں کا بہت بڑا اعزاز ہے کہ وضو کی وجہ سے قیامت کے روز چہرہ، دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں چمکتے ہوں گے۔