Blog
Books
Search Hadith

باب ششم: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اپنی امت کے حق میں دعاؤں کا بیان

۔ (۱۲۵۱۷)۔ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ بْنِ قَیْسٍ أَخِی أَبِی مُوسَی الْأَشْعَرِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((اللَّہُمَّ اجْعَلْ فَنَائَ أُمَّتِی فِی سَبِیلِکَ بِالطَّعْنِ وَالطَّاعُونِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۶۹۳)

سیدناابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بھائی سیدنا ابوبردہ بن قیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو میری امت کی موت اس طرح بنا دیا کہ وہ تیرے راستے میں نیزے کے ذریعے موت پائیں یا طاعون کے ذریعے۔
Haidth Number: 12517
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۵۱۷) تخریج: اسنادہ حسن، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۲/ ۷۹۲، والحاکم: ۲/ ۹۳ (انظر: ۱۵۶۰۸)

Wazahat

فوائد:… نیز کے ذریعہ موت حقیقی شہادت ہے، مراد جہاد فی سبیل اللہ میں آنے والی موت ہے اور طاعون کی بیماری میں فوت ہونے والوں کا حکم شہادت کا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سوال کرنا چاہیے، لیکن اگر کوئی کسی بیماری میں مبتلا ہو جائے تو وہ صبر کرے اور اللہ تعالیٰ کا شکوہ نہ کرے۔