Blog
Books
Search Hadith

امت کے ابتدائی ادوار کی فضیلت پر مشتمل ابواب باب اول: اس دور کی فضیلت، جس میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مبعوث ہوئے

۔ (۱۲۵۱۹)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((بُعِثْتُ مِنْ خَیْرِ قُرُونِ بَنِی آدَمَ قَرْنًا فَقَرْنًا حَتَّی بُعِثْتُ مِنَ الْقَرْنِ الَّذِی کُنْتُ فِیہِ۔)) (مسند احمد: ۹۳۸۱)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں زمانہ بہ زمانہ بنی آدم کے بہترین زمانہ میں مبعوث ہوا ہوں، تاآنکہ میں اس دور میں آیا۔
Haidth Number: 12519
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۵۱۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۵۵۷ (انظر: ۹۳۹۲)

Wazahat

فوائد:… تاریخ انسانی میں سب سے زیادہ خیر و بھلائی والا زمانہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دور تھا۔