Blog
Books
Search Hadith

امت کے ابتدائی ادوار کی فضیلت پر مشتمل ابواب باب اول: اس دور کی فضیلت، جس میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مبعوث ہوئے

۔ (۱۲۵۲۰)۔ عَنْ أَبِی مُوسَی قَالَ: صَلَّیْنَا الْمَغْرِبَ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قُلْنَا: لَوِ انْتَظَرْنَا حَتّٰی نُصَلِّیَ مَعَہُ الْعِشَائَ، قَالَ: فَانْتَظَرْنَا فَخَرَجَ إِلَیْنَا، فَقَالَ: ((مَا زِلْتُمْ ہَاہُنَا۔)) قُلْنَا: نَعَمْ، یَا رَسُولَ اللّٰہِ!، قُلْنَا: نُصَلِّی مَعَکَ الْعِشَائَ، قَالَ: ((ٔأَحْسَنْتُمْ أَوْ أَصَبْتُمْ۔)) ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ إِلَی السَّمَائِ قَالَ: وَکَانَ کَثِیرًا مَا یَرْفَعُ رَأْسَہُ إِلَی السَّمَائِ فَقَالَ: ((النُّجُومُ أَمَنَۃٌ لِلسَّمَائِ فَإِذَا ذَہَبَتِ النُّجُومُ أَتَی السَّمَائَ مَا تُوعَدُ وَأَنَا أَمَنَۃٌ لِأَصْحَابِی، فَإِذَا ذَہَبْتُ أَتٰی أَصْحَابِی مَا یُوعَدُونَ وَأَصْحَابِی أَمَنَۃٌ لِأُمَّتِی، فَإِذَا ذَہَبَتْ أَصْحَابِی أَتٰی اُمَّتِیْ مَا یُوْعَدُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۹۵)

سیدناابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے مغرب کی نماز رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ ادا کی، اس کے بعد ہم نے سوچا کہ ہم انتظار کر لیں اور عشاء کی نماز بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ ادا کر لیں، سو ہم نے انتظار کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عشاء کے وقت تشریف لائے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم مغرب سے اب تک یہیں ٹھہرے ہوئے ہو؟ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! جی ہاں، ہم نے سوچا تھا کہ عشاء کی نماز بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ ادا کرلیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نے اچھا کیا۔ اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اکثر و بیشتر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا کرتے تھے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ تار ے آسمان کے محافظ ہیں، جب یہ ختم ہو جائیں گے تو اللہ نے آسمان کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے، وہ پورا ہوگا اور میں اپنے صحابہ کا محافظ ہوں، جب میں چلا جاؤں گا تو میرے صحابہ پر وہ حالات پیش آ جائیں گے، جن کا ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے اور میرے صحابہ میری امت کے محافظ ہیں،جب میرے صحابہ چلے جائیں گے تو میری امت پر وہ شدید حالات درپیش ہوں گے، جن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔
Haidth Number: 12520
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۵۲۰) تخریج: اخرجہ مسلم: ۲۵۳۱ (انظر: ۱۹۵۶۶)

Wazahat

فوائد:… اگرچہ صحابۂ کرام کے دور کے اواخر میں فتنہ و فساد اور بد امنی کی بعض صورتیں موجود تھیں، لیکن بعد والے ادوار کودیکھا جائے تو وہ بڑی خیر والا زمانہ تھا۔ قارئین کرام! اس اور اگلے باب کی احادیث کی حقیقت کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی شریعت کی روشنی میں خیر و شرّ کے امور کی شناخت رکھتے ہوں، وگرنہ تو آج ہر ایک کا دعوی ہے کہ ہم چوں دیگرے نیست اور اسی لوگ بڑی سے آں ۔ امت ِ مسلمہ شرّ اور بدی والے جس زمانے سے اب گزر رہی ہے،ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، لیکن مصیبت یہ ہے کہ شرّ کو شرّ قرار دینے کے لیے تیار کوئی نہیں ہے، ایک مثال یہ ہے کہ شریعت میں بے پردہ عورت کو دیکھنا منع ہے، لیکن اب سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، بازاروں، سیرگاہوں، شادی بیاہ کے موقعوں، لطف اندوزی کی صورتوں، اشتہاروں اور تعلیمی اداروں میں عورت کو دلہن شکل دے کر بلکہ نیم برہنہ کر کے اتنا عام کر دیا گیا کہ نسل نو تو کجا، بزرگ خواتین و حضرات کو یہ سمجھانا مشکل ہو گیا ہے کہ عورت کو دیکھنا گناہ ہے اور یہ سب گناہ کی صورتیں ہیں۔ اَلْعِیَاذُ بِاللّٰہِ (اللہ کی پناہ)۔