Blog
Books
Search Hadith

باب سوم: دور اول، دورِ دوم اور دورِ سوم کی فضیلت کا بیان

۔ (۱۲۵۲۸)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((یَأْتِی عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ یَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَیُقَالُ: ہَلْ فِیکُمْ مَنْ صَاحَبَ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ؟ فَیَقُولُونَ: نَعَمْ، فَیُفْتَحُ لَہُمْ ثُمَّ یَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَیُقَالُ: ہَلْ فِیکُمْ مَنْ صَاحَبَ مَنْ صَاحَبَ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ؟ فَیَقُولُونَ: نَعَمْ، فَیُفْتَحُ لَہُمْ، ثُمَّ یَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَیَقُولُونَ: ہَلْ فِیکُمْ مَنْ صَاحَبَ مَنْ صَاحَبَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ؟ فَیَقُولُونَ: نَعَمْ فَیُفْتَحُ لَہُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۱۰۵۶)

سیدناابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگ جنگ میں شامل ہوں گے، اسی دوران پوچھا جائے گا کیا تمہارے اندر کوئی صحابی ہے؟ جواباً کہا جائے گا جی ہاں! سو وہ فتح یاب ہو جائیں گے، اس کے بعد پھر جنگ ہو گی، اسی دوران پوچھا جائے گا کہ کیا تمہارے اندر کوئی تابعی ہے؟ وہ کہیں گے: جی ہاں! چنانچہ وہ بھی فتح یاب ہو جائیں گے، اس کے بعد پھر لوگوں میں جنگ ہو گی، اسی دوران پوچھا جائے گا: کیا تمہارے اندر کوئی تبع تابعی ہے؟ وہ کہیں گے: جی ہاں! تو وہ بھی فتح یاب ہوں گے۔
Haidth Number: 12528
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۵۲۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۸۹۷، ۳۵۹۴، ومسلم: ۲۵۳۲ (انظر: ۱۱۰۴۱)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ اس امت کے پہلے ادوار کی شخصیات میں صلاحیت، فضیلت، برکت اور تائید ونصرت زیادہ تھی۔