Blog
Books
Search Hadith

بلند آواز سے اذان کہنے کے حکم، اس کی فضیلت اور اذان واقامت کے درمیان دعا کی قبولیت اور اذان و اقامت سن کر شیطان کے بھاگ جانے کا بیان

۔ (۱۲۶۱) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ ) عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ إِذَاسَمِعَ الشَّیْطَانُ الْمُنَادِیَیُنَادِیْ بِالصَّلَاۃِ وَلّٰی وَلَہُ ضُرَاطٌ حَتّٰی لَایَسْمَعَ الصَّوْتَ، فَإِذَا فَرَغَ رَجَعَ فَوَسَوْسَ فَإِذَا أَخَذَ فِی الإِقَامَۃِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ۔)) (مسند احمد: ۹۱۵۹)

اور انہی سے ایک دوسری سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب شیطان مؤذن کو اذان کہتے ہوئے سنتا ہے تو گوز مارتا ہوا اتنا دور چلا جاتا ہے کہ آواز نہ سن سکے، جب مؤذن فارغ ہو جاتا ہے تو وہ واپس آ کر وسوسہ ڈالنا شروع کر دیتا ہے۔ پھر جب مؤذن اقامت کہنا شروع کرتا ہے تو شیطان اسی طرح کرتا ہے، (یعنی بھاگ جاتا ہے)۔
Haidth Number: 1261
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۶۱) تخر یـج: …أخرجہ مسلم: ۳۸۹ (انظر: ۹۱۷۰)

Wazahat

فوائد:… شیطان کی اس کیفیت کا سبب شدت ِ خوف اور ہیبت ہے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اذان کے کلمات سنی ان سنی کرنے کے لیےیا اذان کی توہین کرنے کے لیے جان بوجھ کر یہ کیفیت اختیار کرتا ہو۔ شیطان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ نماز کو نمازی پر خلط ملط کر دیا جائے، جب سیّدنا عثمان بن ابی العاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے شیطان کے وسوسوں سے متعلقہ یہی شکایت نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے رکھی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس شیطان کو خنزب کہتے ہیں، جب تو اسے محسوس کرے تو اللہ تعالیٰ سے پناہ طلب کر اور اپنی بائیں جانب تین بار تھوک۔ میں نے ایسے ہی کیا، پس اللہ تعالیٰ نے اسے مجھ سے دور کر دیا۔ (مسلم: ۲۲۰۳) معلوم ہوا کہ جب شیطان نماز میں وسوسہ ڈالنے کی کوشش کرے تو أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ پڑھ کر بائیں جانب تین دفعہ تھوک دیا جائے۔