Blog
Books
Search Hadith

عربوں کی مطلق فضیلت کا بیان

۔ (۱۲۵۳۵)۔ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((یَا سَلْمَانُ لَا تُبْغِضْنِی فَتُفَارِقَ دِینَکَ۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! وَکَیْفَ أُبْغِضُکَ وَبِکَ ہَدَانَا اللَّہُ؟ قَالَ: ((تُبْغِضُ الْعَرَبَ فَتُبْغِضُنِیْ۔)) (مسند احمد: ۲۴۱۳۲)

سیدناسلمان فارسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے سلمان! تم مجھ سے بغض نہ رکھنا، یہ بغض تمہیں دین سے دور کر دے گا۔ میں نے کہا: اللہ کے رسول! آپ کے ذریعہ تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت دی ہے، میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کیسے بغض رکھ سکتا ہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم عربوں سے بغض رکھو توگویا یہ میرے ساتھ بغض رکھنا ہے۔
Haidth Number: 12535
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۵۳۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف قابوس بن ابی ظبیان، ولانقطاعہ بین ابی ظبیان وبین سلمان الفارسی، اخرجہ الترمذی: ۳۹۲۷(انظر: ۲۳۷۳۱)

Wazahat

Not Available