Blog
Books
Search Hadith

باب سوم: قریش کے خصالٔص اور ان کے حق میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دعا کا بیان

۔ (۱۲۵۵۱)۔ عَنْ طَارِقٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((اللَّہُمَّ إِنَّکَ أَذَقْتَ أَوَائِلَ قُرَیْشٍ نَکَالًا، فَأَذِقْ آخِرَہُمْ نَوَالًا۔)) (مسند احمد: ۲۱۷۰)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یا اللہ تو نے قریش کے پہلے لوگوں کو عذاب دئیے، پس اب تو قریش کے بعد والے لوگوںکو نعمتوں سے نواز۔
Haidth Number: 12551
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۵۵۱) تخریج: اسنادہ حسن، اخرجہ الترمذی: ۳۹۰۸ (انظر: ۲۱۷۰)

Wazahat

فوائد:… قریش کے پہلے لوگ قتل، شکست، رسوائی، قہر، قحط اور مہنگائی جیسی آزمائشوں میں مبتلا رہے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دعا قبول ہوئی اور جب یہ مسلمان ہوئے تو خلافت و امارت، عزت و ملوکیت، انعام و تکریم اور فتح جیسی نعمتوں سے مالا مال ہو گئے۔