Blog
Books
Search Hadith

فصل دوم: قبیلہ ازد اور حمیر کے بارے میں وارد احادیث کا بیان

۔ (۱۲۵۵۸)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((نِعْمَ الْقَوْمُ الْأَزْدُ، طَیِّبَۃٌ أَفْوَاہُہُمْ، بَرَّۃٌ أَیْمَانُہُمْ، نَقِیَّۃٌ قُلُوبُہُمْ۔)) (مسند احمد: ۸۶۰۰)

سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قبیلہ ازد کے لوگ بہترین لوگ ہیں، ان کے منہ یعنی گفتگو انتہائی شان دار ہوتی ہے، یہ اپنی قسم کو پورا کرتے ہیں اوردلوں کے صاف ہوتے ہیں، یعنی یہ کسی کے خلاف بغض یا حسد نہیں رکھتے۔
Haidth Number: 12558
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۵۵۸) تخریج: حدیث حسن (انظر: ۸۶۱۵)

Wazahat

فوائد:… آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مراد ازد شنوء ۃ تھی، یہ ایک یمنی قبیلہ تھا اور ازد بن غوث بن لیث کی اولاد تھے۔