Blog
Books
Search Hadith

باب پنجم: عرب کے بعض قبائل کی مدح اور مذمت میں وارد احادیث کا بیان

۔ (۱۲۵۶۶)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((أَسْلَمُ سَالَمَہَا اللّٰہُ، وَغِفَارٌ غَفَرَ اللّٰہُ لَہَا، وَعُصَیَّۃُ الَّذِینَ عَصَوُا اللّٰہَ وَرَسُولَہُ۔)) (مسند احمد: ۵۹۶۹)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بنو اسلم کو سلامت رکھے اور بنو غفار کی مغفرت فرمائے اور عصیہ نے اللہ اور اس کے رسول کی معصیت کی ہے۔
Haidth Number: 12566
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۵۶۶) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۵۱۸ (انظر: ۵۹۶۹)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث میں سالم اور غفار دونوں قبائل کے حق میں دعا کر کے ان کی منقبت کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں قبیلے بغیر کسی لڑائی کے مشرف باسلام ہوئے، چونکہ غفار قبیلے پر حاجیوں کی چوری کرنے کی تہمت تھی، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے لیے بخشش کی دعا کی۔