Blog
Books
Search Hadith

ربیعہ اور مضر ے بارے میں وارد شدہ احادیث کا بیان

۔ (۱۲۵۸۱)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَتَضْرِبَنَّ مُضَرُ عِبَادَ اللّٰہِ حَتّٰی لَا یُعْبَدَ لِلّٰہِ اسْمٌ، وَلَیَضْرِبَنَّہُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَتّٰی لَا یَمْنَعُوا ذَنَبَ تَلْعَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۱۱۸۴۳)

سیدناابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بنو مضر اللہ کے بندوں کو اس حدتک ماریں گے کہ اللہ کی عبادت کرنے والا کوئی نام نہیں رہے گا، پھر اہل ایمان ان کو ضرور ضرور اس طرح ماریں گے اور وہ ذلیل و رسوا ہو کر رہ جائیں گے۔
Haidth Number: 12581
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۵۸۱) تخریج: حدیث حسن (انظر: ۱۱۸۲۱)

Wazahat

فوائد:… ذَنَب کا معنی نچلی جگہ اور تَلْعَۃ سے مراد پانی کے بہاؤ کی وہ جگہ ہے، جہاں پانی اوپر سے نیچے کو بہہ رہا ہوتا ہے، حَتّٰی لَا یَمْنَعُوا ذَنَبَ تَلْعَۃٍ کا مفہوم یہ ہے کہ وہ قبیلہ ذلیل و خوار ہو جائے گا اور اس کا کوئی غمخوار نہ ہو گا۔ بعض کے نزدیک تَلْعَۃ لفظ کا اطلاق بلند اور پست زمین دونوں پر ہوتا ہے۔