Blog
Books
Search Hadith

باب سوم: آب زمزم کی فضیلت

۔ (۱۲۶۰۴)۔ وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : (( مَائُ زَمْزَمَ لِمَا شُرِبَ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۴۹۱۰)

سیدناجابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: زمزم کا پانی جس مقصد کے لیے پیا جائے، وہی مقصد پورا ہو جاتا ہے۔
Haidth Number: 12604
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۶۰۴) تخریج: حدیث محتمل للتحسین، اخرجہ ابن ماجہ: ۳۰۶۲(انظر: ۱۴۸۴۹)

Wazahat

فوائد:… زمزم کے پانی کو اللہ تعالیٰ نے انتہائی بابرکت بنایا ہے، یہ ایسا مبارک پانی ہے کہ کھانے سے بھی کفایت کرتا ہے، نیز اس سے ہر قسم کی روحانی اور جسمانی بیماریاں دو ر ہو جاتی ہیں۔