Blog
Books
Search Hadith

مدینہ منورہ کے فضائل کے ابواب باب اول: مدینہ منورہ کی حرمت او راس کے حرم ہونے کا بیان

۔ (۱۲۶۲۲)۔ عَنْ شُرَحْبِیلَ قَالَ: أَخَذْتُ نُہَسًا بِالْأَسْوَاقِ، فَأَخَذَہُ مِنِّی زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ فَأَرْسَلَہُ، وَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَرَّمَ مَا بَیْنَ لَابَتَیْہَا؟ (مسند احمد: ۲۱۹۰۹)

شرحبیل کہتے ہیں: میں نے (مدینہ منورہ کی) اسواق جگہ سے نُہَس پرندا پکڑ لیا، لیکن سیدنا زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھ سے لے کر چھوڑ دیا اور کہا: کیا آپ جانتے نہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان دو حرّوں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا ہے۔
Haidth Number: 12622
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۶۲۲) تخریج: صحیح لغیرہ، اخرجہ مالک: ۲/ ۸۹۰، والطبرانی: ۴۹۱۱، وابن ابی شیبۃ: ۱۴/ ۱۹۹(انظر: ۲۱۵۷۶)

Wazahat

فوائد:… نُہَس وہ پرندہ ہے، جو چڑیوں اور چھوٹے جانوروں کا شکار کرتا ہے، اس کاسر اور چونچ بڑے ہوتے ہیںاور اس کی دم ہلتی رہتی ہے۔