Blog
Books
Search Hadith

باب سوم: مدینہ منورہ کی سکونت، وہاں کے شدائد پر صبر اور شدائد سے گھبرا کر وہاں سے باہر چلے جانے کی کراہت اور اس امر کابیان کہ مدینہ کی سر زمین برے لوگوں کو خود ہی باہر نکال دیتی ہے

۔ (۱۲۶۳۸)۔ وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنِ اسْتَطَاعَ اَنْ یَمُوْتَ بِالْمَدِیْنَۃِ فَلْیَفْعَلْ، فَاِنِّیْ اَشْفَعُ لِمَنْ مَاتَ بِہَا۔)) (مسند احمد: ۵۴۳۷)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی اس بات کی استطاعت رکھتا ہو کہ اسے مدینہ میں موت آئے تو اس کی ضرور کوشش کرے، کیونکہ جو لوگ یہاں فوت ہوں گے، میں ان کے حق میں سفارش کروں گا۔
Haidth Number: 12638
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۶۳۸) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط البخاری، اخرجہ ابن ماجہ: ۳۱۱۲، والترمذی: ۳۹۱۷ (انظر: ۵۴۳۷)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کامقصود یہ ہے کہ لوگ مدینہ منورہ میں سکونت اختیار کریں، تبھی اُدھر موت آ ئے گی۔