Blog
Books
Search Hadith

اذان اور اقامت کا طریقہ اور دونوں کے کلمات کی تعداد اور ابومحذورہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے واقعہ کا بیان

۔ (۱۲۷۲) عَنِ السَّائِبِ مَولٰی أَبِی مَحْذُوْرَۃَ وَأُمِّ عَبْدِا لْمَلِکِ ابِنِ أَبِیْ مَحْذُوْرَۃَ أَ نَّہُمَا سَمِعَا مِنْ أَبِیْ مَحْذُوْرَۃَ فَذَکَرَ نَحْوَالْحَدِیثِ الْمُتَقَدِّمِ مُخْتَصَراً وَفِیہِ ذِکْرُ التَّکْبِیِر الْأَ وَّلِ أرْبَعًا وَزَاد َفِیِہ قَوْلَہُ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((وَإِذَاأَذَّنْتَ بِالْأَوَّلِ مِنَ الصُّبْحِ فَقُلْ الصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ، الصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ، وَإِذَا أَقَمْتَ فَقُلْہَا مَرَّتَیْنِ قَدْقَامَتِ الصَّلَاۃُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃُ، أَسَمِعْتَ؟)) قَالَ وَکَانَ أبُوْمَحْذُورَۃَ لَا یَجِزُّ نَاصِیَتَہُ وَلَا یَفْرِقُہَا لِأَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَسَحَ عَلَیْہَا۔ (مسند احمد: ۱۵۴۵۰)

سائب مولی ابی محذورہ او رام عبد الملک بن ابی محذورہ دونوں نے سیّدنا ابو محذورہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے سنا ، راوی نے ذرا اختصار کے ساتھ سابقہ حدیث کی طرح روایت بیان کی، البتہ اس میں پہلی تکبیر کے چار مرتبہ کہنے کا ذکر ہے اور اس میں مزید نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا یہ فرمان مذکور ہے: جس وقت تو صبح کی پہلی اذان کہے تو اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ، اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہنا اور جب تو اقامت کہے تو دو مرتبہ قَدْقَامَتِ الصَّلَاۃُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃُ کہنا، کیا تو نے سن لیا ہے؟ سائب کہتے ہیں: سیّدنا ابو محذورہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اپنی پیشانی کے بال کاٹتے تھے نہ ان میں مانگ نکالتے تھے، کیونکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان پر ہاتھ پھیرا تھا۔
Haidth Number: 1272
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۲) تخر یـج:… حدیث صحیح بطرقہ۔ أخرجہ ابوداود: ۵۰۱، وابن خزیمۃ: ۳۸۵ (انظر: ۱۵۳۷۶)

Wazahat

فوائد:… یہ سیّدنا ابو محذورہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے محبت کا ایک انداز تھا کہ اس کے جن بالوں پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا مبارک ہاتھ لگا تھا، اس نے ان کو کاٹنا یا ان کو ان کی ہیئت سے ہٹانا بھی گوارہ نہ کیا۔