Blog
Books
Search Hadith

باب ہفتم: آخری زمانہ میں مدینہ منورہ کی ویرانی کا بیان

۔ (۱۲۶۶۸)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْمَدِینَۃِ: ((لَتَتْرُکَنَّہَا عَلٰی خَیْرِ مَا کَانَتْ مُذَلَّلَۃً لِلْعَوَافِییَعْنِی السِّبَاعَ وَالطَّیْرَ۔)) (مسند احمد: ۸۹۸۷)

۔ (دوسری سند) سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مدینہ کے متعلق فرمایا: تم لوگ خوش حالی کے باوجود اس شہر کو درندوں اور پرندوں کے لیے چھوڑ جاؤ گے۔
Haidth Number: 12668
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۶۶۸) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… اگرچہ مدینہ منورہ سے خلافت شام و عراق کی طرف منتقل ہوجانے کو اس حدیث کا مصداق ٹھہرایا گیا ہے، لیکن حقیقت ِ حال یہ ہے کہ یہ حالات قیامت کے قریب ظاہر ہوں گے۔ حافظ ابن حجر نے مختلف شواہد بھی ذکر کیے ہیں۔ (ملاحظہ ہو :فتح الباری: ۴/ ۱۱۱، ۱۱۲)