Blog
Books
Search Hadith

باب ہشتم: مسجد نبوی کی فضیلت کا بیان اس میں کئی فصلیں ہیں فصل اول: فضیلت مسجد نبوی

۔ (۱۲۶۷۸)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((مَنْ صَلّٰی فِی مَسْجِدِی أَرْبَعِینَ صَلَاۃً لَا یَفُوتُہُ صَلَاۃٌ، کُتِبَتْ لَہُ بَرَائَ ۃٌ مِنَ النَّارِ، وَنَجَاۃٌ مِنَ الْعَذَابِ، وَبَرِئَ مِنَ النِّفَاقِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۶۱۱)

سیدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے میری مسجد میں چالیس نمازیں اس طرح باجماعت ادا کیں کہ کوئی نماز فوت نہ ہوئی تو اس کے لیے جہنم سے آزادی، عذاب سے نجات اور نفاق سے بری ہونے کا پروانہ لکھ دیاجاتا ہے۔
Haidth Number: 12678
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۶۷۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ نبیط بن عمر، اخرجہ الطبرانی فی الاوسط : ۵۴۴۰ (انظر: ۱۲۵۸۳)

Wazahat

Not Available