Blog
Books
Search Hadith

فصل سوم: مسجد نبوی کے پلاٹ اور تعمیر کا بیان

۔ (۱۲۶۸۳)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: کَانَ مَوْضِعُ مَسْجِدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِبَنِی النَّجَّارِ، وَکَانَ فِیہِ نَخْلٌ وَقُبُورُ الْمُشْرِکِینَ، فَقَالَ لَہُمُ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((ثَامِنُونِی بِہِ۔)) فَقَالُوْا: لَا نَأْخُذُ لَہُ ثَمَنًا، وَکَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَبْنِیہِ وَہُمْ یُنَاوِلُونَہُ وَہُوَ یَقُولُ: ((أَلَا إِنَّ الْعَیْشَ عَیْشُ الْآخِرَہْ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُہَاجِرَہْ۔)) قَالَ: وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی قَبْلَ أَنْ یُبْنَی الْمَسْجِدُ حَیْثُ أَدْرَکَتْہُ الصَّلَاۃُ۔ (مسند احمد: ۱۲۲۰۲)

فصل سوم: مسجد نبوی کے پلاٹ اور تعمیر کا بیان
Haidth Number: 12683
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۶۸۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۷۷۴، ۳۹۳۲، ومسلم: ۵۲۴ (انظر: ۱۲۱۷۸)

Wazahat

فوائد:… جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ منورہ میں قیام پذیر ہو چکے تو اس سلسلے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا پہلا قدم یہ تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مسجد ِ نبوی کی تعمیر شروع کی اور اس کے لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہ جگہ خریدی، جس پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اونٹنی بیٹھی تھی، یہ دو یتیم بچوں کی زمین تھی، تقریباً سو ہاتھ لمبی اور سو ہاتھ چوڑی تھی، اس میں مشرکین کی کچھ قبریں تھیں، کچھ ویرانہ تھا اور کھجور کے اور غرقد کے چند درخت بھی تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قبریں اکھڑوا دیں، ویرانہ ختم کرا دیا، درخت اور کھجوریں کٹوا دیں اور انھیں قبلے کی جانب لگوا دیا، دیواریں مٹی اور کچی اینٹوں سے اٹھوائیں، دروازے کے دونوں بازو پتھر کے لگائے گئے، چھت کھجور کی شاخون کی اور شہتیر کھجور کے تنوں کے، فرش پر ریت اور کنکریاں بچھائی گئیں، مسجد میں تین دروازے رکھے گئے، قبلہ شمال میں بیت المقدس کی طرف تھا، بعد میں کعبہ کو قبلہ قرار دیا گیا تھا۔