Blog
Books
Search Hadith

فصل پنجم: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قبر اور منبر کے مابین جگہ کی فضیلت اور منبر والی جگہ کی فضیلت کا بیان

۔ (۱۲۶۸۹)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا بَیْنَ مِنْبَرِیْ اِلٰی حُجْرَتِیْ رَوْضَۃٌ مِنْ رِیَاضِ الْجَنَّۃِ، وَاِنَّ مِنْبَرِیْ عَلٰی تُرْعَۃٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۲۵۵)

سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے منبر اور میرے حجرے کے درمیان والی جگہ جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ ہے اور میرا منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ پر ہے۔
Haidth Number: 12689
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۶۸۹) تخریج: صحیح لغیرہ، اخرجہ ابویعلی: ۱۷۸۴، والبزار: ۱۱۹۶، والطحاوی فی شرح مشکل الآثار : ۲۸۸۳ (انظر: ۱۵۱۸۷)

Wazahat

Not Available