Blog
Books
Search Hadith

اذان اور اقامت کا طریقہ اور دونوں کے کلمات کی تعداد اور ابومحذورہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے واقعہ کا بیان

۔ (۱۲۷۹) عَنْ عَوْنِ بِنْ أَبِیْ جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیْہِ (أبِیْ جُحَیْفَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) قَالَ رَأَیْتُ بِلَالًا یُؤََذِّنُ وَیَدُوْرُ وَأَتَتَبَّعُ فَاہُ ھَاھُنَا وَھَاھُنَا (زَادَفیِ رَوِایَۃٍیَعْنِییَمِینًا وَشِمَالاً وَاِصْبَعَاہُ فیِ أُذُنَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۸۹۶۶)

سیّدنا ابوجحیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے سیّدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اذان کہتے ہوئے دیکھا کہ وہ (حی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح کہتے وقت) گھوم رہے تھے اور میں ان کے منہ کو اِدھر اُدھرہوتا ہوا دیکھ رہا تھا۔ ایک روایت میں مزید فرمایا: کہ دائیں بائیں گھوم رہے تھے او راپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں رکھے ہوئے تھے۔
Haidth Number: 1279
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۹) تخر یـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ البخاری:۶۳۳، ۶۳۴، ومسلم: ۵۰۳، ۲۵۱، وابوداود: ۵۲۰، والترمذی: ۱۹۷، وابن ماجہ: ۷۱۱ (انظر: ۱۸۷۵۹)

Wazahat

فوائد:… سنن ابو داود کی روایت مین یہ الفاظ ہیں: لَوّٰی عُنُقَہٗیَمِیْنًا وَ شِمَالًا وَلَمْ یَسْتَدِرْ (اپنی گردن کو دائیں بائیں پھیرا اور خود پورے نہیں گھومے)۔ لیکن امام البانی ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ نے کہا کہ ولم یستدر کے الفاظ شاذ بلکہ منکر ہیں، کیونکہ اس کی سند میں قیس بن ربیع ضعیف ہے۔ احادیث ِ مبارکہ میں صرف چہرے اور گردن کے پھیرنے کا ذکر ہے۔ ہاں اگر مؤذن کی گردن گھومنے کے ساتھ جسم بھی گھوم جائے تو اس میں ان شاء اللہ شرعاً کوئی قباحت نہ ہو گی۔ واللہ اعلم۔