Blog
Books
Search Hadith

باب نہم: بقیع، احد اور حجاز کی فضیلت کا بیان

۔ (۱۲۷۱۱)۔ وَعَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ حَدَّثَہُمْ، اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَعِدَ اُحُدًا، فَتَبِعَہُ اَبُوْ بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ، فَرَجَفَ بِہِمُ الْجَبَلُ، فَقَالَ: ((اسْکُنْ عَلَیْکَ نَبِیٌّ وَصِدِّیْقٌ وَشَہِیْدَانِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۱۳۰)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، بلاشبہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جبل احد پر تشریف لے گئے، سیدناابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی آپ کے پیچھے پیچھے آ گئے، ان کی آمد پر پہاڑہلنے لگا،نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: رک جا، تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید موجود ہیں۔
Haidth Number: 12711
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۱۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۶۷۵، ۳۶۹۹(انظر: ۱۲۱۰۶)

Wazahat

فوائد:… حجاز کی فضیلت اگلے باب میںبیان ہو گی۔