Blog
Books
Search Hadith

مختلف شہروں اور مقامات و جہات کے فضائل باب اول: جزیرۂ عرب اور حجاز کے فضائل کا بیان

۔ (۱۲۷۱۶)۔ عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((الْإِیمَانُ فِی أَہْلِ الْحِجَازِ، وَغِلَظُ الْقُلُوبِ وَالْجَفَائُ فِی الْفَدَّادِینَ فِی أَہْلِ الْمَشْرِقِ۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۱۲)

سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اصل ایمان تو اہل حجاز میں ہے اور دلوں کی سختی اور شدت اہل مشرق کے اونٹوں کے مالکوں میں ہے۔
Haidth Number: 12716
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۱۶) تخریج: أخرجہ مسلم: ۵۳ (انظر: ۱۴۵۵۸)

Wazahat

فوائد:… حجاز، عرب کا وہ حصہ ہے، جو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور طائف پر مشتمل ہے، ایمان و ایقان میں نام پیدا کرنے والی، بلکہ خونِ جگر سے شجرِ اسلام کی آبیاری کرنے والی شخصیات کی اکثریت کا تعلق حجاز سے تھا۔ مشرق سے مراد عراق کی سر زمین تھی۔