Blog
Books
Search Hadith

فصل سوم: حمص، بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی فضیلت کا بیان

۔ (۱۲۷۳۳)۔ عَنْ زِیَادِ بْنِ أَبِی سَوْدَۃَ، عَنْ أَخِیہِ أَنَّ مَیْمُونَۃَ مَوْلَاۃَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! أَفْتِنَا فِی بَیْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: ((أَرْضُ الْمَنْشَرِ وَالْمَحْشَرِ ائْتُوہُ فَصَلُّوا فِیہِ فَإِنَّ صَلَاۃً فِیہِ کَأَلْفِ صَلَاۃٍ فِیمَا سِوَاہُ۔)) قَالَتْ: أَرَأَیْتَ مَنْ لَمْ یُطِقْ أَنْ یَتَحَمَّلَ إِلَیْہِ أَوْ یَأْتِیَہُ، قَالَ: ((فَلْیُہْدِ إِلَیْہِ زَیْتًایُسْرَجُ فِیہِ فَإِنَّ مَنْ أَہْدٰیلَہُ کَانَ کَمَنْ صَلّٰی فِیہِ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۷۸)

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خادمہ سیدہ میمونہ بنت سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے ، انھوںنے کہا: اے اللہ کے نبی! آپ ہمیں بیت المقدس کے بارے میں کچھ ارشاد فرمائیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ لوگوں کے اٹھائے جانے اور جمع کیے جانے کی جگہ ہے، تم وہاں جا کر نماز پڑھا کرو، وہاں کی ایک نماز باقی مقامات کی ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے۔ انہوں نے کہا: اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر کوئی وہاں نہ جا سکے یا سفر کی مشقت برداشت نہ کر سکے تو کیا کرے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ وہاں جلانے کے لیے زیتون کا تیل بھجوا دے، جس نے وہاں تیل بھجوا دیا، اس نے گویا وہاں نماز ادا کر لی۔
Haidth Number: 12733
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۳۳) تخریج: اسنادہ ضعیف، زیادہ بن ابی سودۃ ، قال الذھبی: فی النفس شیء من الاحتجاج بہ، واورد لہ ھذا الحدیث، وقال: ھذا حدیث منکر جدا، ثم نقل عن عبد الحق قولہ فیہ: لیس ھذا الحدیث بقوی، اخرجہ ابوداود: ۴۵۷ (انظر: ۲۷۶۲۶)

Wazahat

Not Available