Blog
Books
Search Hadith

فصل دوم: اہل یمن کی فضیلت

۔ (۱۲۷۴۳)۔ عَنْ مُعَاذٍ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ: بَعَثَنِی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی الْیَمَنِ، فَقَالَ: ((لَعَلَّکَ أَنْ تَمُرَّ بِقَبْرِی وَمَسْجِدِی، وَقَدْ بَعَثْتُکَ إِلٰی قَوْمٍ رَقِیقَۃٍ قُلُوبُہُمْ، یُقَاتِلُونَ عَلَی الْحَقِّ مَرَّتَیْنِ، فَقَاتِلْ بِمَنْ أَطَاعَکَ مِنْہُمْ مَنْ عَصَاکَ، ثُمَّ یَعُودُونَ إِلَی الْإِسْلَامِ حَتّٰی تُبَادِرَ الْمَرْأَۃُ زَوْجَہَا وَالْوَلَدُ وَالِدَہُ وَالْأَخُ أَخَاہُ، فَانْزِلْ بَیْنَ الْحَیَّیْنِ السَّکُونِ وَالسَّکَاسِکِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۴۰۳)

سیدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: میں تمہیں ایک ایسی قوم کی طرف بھیج رہا ہوں جن کے دل خوب نرم ہیں اور یہ حق کے لیے لڑتے ہیں۔ یہ بات آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوبار بیان فرمائی ان میں سے جو لوگ تمہاری اطاعت کریں انہیں ساتھ لے کر ان لوگوں سے قتال کرنا، جو تمہاری حکم عدولی کریں، پھر وہ اسلام کی طرف لوٹیں گے، یہاں تک کہ بیوی اپنے خاوند سے، بیٹا اپنے والد سے اور بھائی اپنے بھائی سے سبقت کرنے لگیں گے اور تم وہاں کے دو قبیلوں سکون اور سکاسک میں قیام کرنا۔
Haidth Number: 12743
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۴۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ حال یزید بن قطیب السکونی، ثم ھو منقطع، یزید لم یدرک معاذا، اخرجہ البیھقی: ۹/ ۲۰، والطبرانی فی الکبیر : ۲۰/ ۱۷۱ (انظر: ۲۲۰۵۳)

Wazahat

Not Available