Blog
Books
Search Hadith

فصل سوم: عمان، عدن اور وہاں کے باشندوں کی فضیلت

۔ (۱۲۷۴۶)۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((إِنِّی لَأَعْلَمُ أَرْضًا یُقَالُ لَہَا: عَمَّانُ، یَنْضَحُ بِنَاحِیَتِہَا الْبَحْرُ، بِہَا حَیٌّ مِنَ الْعَرَبِ، لَوْ أَتَاہُمْ رَسُولِیمَا رَمَوْہُ بِسَہْمٍ وَلَا حَجَرٍ۔)) (مسند احمد: ۳۰۸)

سیدناعمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں عمان نامی ایک سرزمین کو جانتا ہوں، جس کے ایک پہلو میں سمندر بہتا ہے، وہاں عرب کا ایک ایسا قبیلہ آباد ہے، اگرمیرا نمائندہ ان کے پاس جاتا تو وہ اس پر نہ تیر چلاتے اور نہ پتھر مارتے۔
Haidth Number: 12746
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۴۶) تخریج: صحیح بشاھدہ ، وھذا اسناد ضعیف لانقطاعہ، ابولبید لمازۃ بن زبار لم یدرک عمر ولا ابابکر، اخرجہ ابویعلی: ۱۰۶ (انظر: ۳۰۸)

Wazahat

Not Available