Blog
Books
Search Hadith

فصل چہارم: یمن کے بعض قبائل کی فضیلت میں وارد احادیث کا بیان

۔ (۱۲۷۵۰)۔ عَنْ أَبِی ثَوْرٍ الْفَہْمِیِّ قَالَ: کُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمًا فَأُتِیَ بِثَوْبٍ مِنْ ثِیَابِ الْمَعَافِرِ، فَقَالَ أَبُو سُفْیَانَ: لَعَنَ اللّٰہُ ہٰذَا الثَّوْبَ وَلَعَنَ مَنْ یَعْمَلُ لَہُ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَلْعَنْہُمْ فَإِنَّہُمْ مِنِّی وَأَنَا مِنْہُمْ۔)) قَالَ إِسْحَاقُ: وَلَعَنَ اللّٰہُ مَنْ یَعْمَلُہُ۔ (مسند احمد: ۱۸۹۲۶)

سیدنا ابو ثور فہمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک دن ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ یمن کے معافر قبیلے کا بنا ہوا کپڑا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، سیدنا ابو سفیا ن نے کہا: اللہ کی لعنت ہو اس کپڑے پر اور اس کے بننے والے پر، لیکن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم ان پر لعنت نہ کرو، وہ میرے ہیں اور میں ان کا ہوں۔
Haidth Number: 12750
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۵۰) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابن لھیعۃ تفرد بھذا الحدیث، وھو ممن لا یحتمل تفردہ، وتلمیذہ اسحاق بن عیسی سمع منہ قبل احتراق کتبہ (انظر: ۱۸۷۱۹)

Wazahat

Not Available