Blog
Books
Search Hadith

باب ششم: مصر اور مغرب کی سمت کے بارے میں وارد احادیث کا بیان

۔ (۱۲۷۵۶)۔ عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّکُمْ سَتَفْتَحُونَ مِصْرَ، وَہِیَ أَرْضٌ یُسَمَّی فِیہَا الْقِیرَاطُ، فَإِذَا فَتَحْتُمُوہَا فَأَحْسِنُوا إِلٰی أَہْلِہَا، فَإِنَّ لَہُمْ ذِمَّۃً وَرَحِمًا، أَوْ قَالَ: ذِمَّۃً وَصِہْرًا، فَإِذَا رَأَیْتَ رَجُلَیْنِیَخْتَصِمَانِ فِیہَا فِی مَوْضِعِ لَبِنَۃٍ فَاخْرُجْ مِنْہَا۔)) قَالَ فَرَأَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ شُرَحْبِیلَ بْنِ حَسَنَۃَ وَأَخَاہُ رَبِیعَۃَ،یَخْتَصِمَانِ فِی مَوْضِعِ لَبِنَۃٍ فَخَرَجْتُ مِنْہَا۔ (مسند احمد: ۲۱۸۵۳)

سیدنا ابوذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم لوگ عنقریب مصر کو فتح کرو گے، یہ وہ سر زمین ہے جس میں قیراط استعمال ہوتا ہے، جب تم اسے فتح کر لو تو وہاں کے لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا، ان کو امان حاصل ہے اور ان کا میرے ساتھ رشتہ داری کا تعلق بھی ہے اورجب تم وہاںدو آدمیوں کو ایک اینٹ کے برابر جگہ کے بارے میں جھگڑتا دیکھو تو وہاں سے نکل آنا۔ میں نے شرجیل بن حسنہ اور ان کے بھائی ربیعہ کو ایک اینٹ کے برابر جگہ کے بارے میں لڑائی کرتے دیکھا تو میں وہاں سے چلا آیا۔
Haidth Number: 12756
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۵۶) تخریج: اخرجہ مسلم: ۲۵۴۳ (انظر: ۲۱۵۲۰)

Wazahat

فوائد:… اسماعیل علیہ السلام کی والدہ سیدہ ہاجرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اہل مصر میں سے تھیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بیٹے سیدنا ابراہیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی والدہ سیدہ ماریہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بھی اہل مصر میں سے تھیں۔ اس حدیث میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے معجزے کا بیان بھی ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی امت کو قوت و شوکت ملی اور مختلف ممالک کو فتح کر لیا۔ دینار اور درہم کے ایک جزء کو قیراط کہتے ہیں۔