Blog
Books
Search Hadith

خاتمہ: درختوں اور شجر کاری خصوصاً کھجور کی فضیلت

۔ (۱۲۷۶۹)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ شَجَرَۃٍ لَا تَطْرَحُ وَرَقَہَا۔)) قَالَ: فَوَقَعَ النَّاسُ فِی شَجَرِ الْبَدْوِ، وَوَقَعَ فِی قَلْبِی أَنَّہَا النَّخْلَۃُ فَاسْتَحْیَیْتُ أَنْ أَتَکَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((ہِیَ النَّخْلَۃُ۔)) قَالَ: فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِعُمَرَ، فَقَالَ: یَا بُنَیَّ! مَا مَنَعَکَ أَنْ تَتَکَلَّمَ، فَوَاللّٰہِ! لَأَنْ تَکُونَ قُلْتَ ذٰلِکَ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ یَکُونَ لِی کَذَا وَکَذَا۔ (مسند احمد: ۶۰۵۲)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اس طرح بھی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مومن کی مثال ایک ایسے درخت کی مانند ہے، جس کے پتے جھڑتے نہیں ہیں۔ لوگ جنگل کے مختلف درختوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنے لگے، میرے دل میں خیال آیا کہ یہ کھجور کا درخت ہے، مگر کم سن ہونے کی وجہ سے بولنے میں جھجکتا رہا، آخر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ کھجور کا درخت ہے۔ ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے اس بات کا سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا: بیٹے! تمہیں بات کرنے سے کون سی بات مانع رہی؟ اللہ کی قسم! اگر تم یہ بات وہاںکہہ دیتے تو یہ آج میرے لیے ہر چیز سے زیادہ محبوب ہوتی۔
Haidth Number: 12769
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۷۶۹) تخریج: اخرجہ البخاری: ۶، ۶۲، ۱۳۱، ومسلم: ۲۸۱۱ (انظر: ۶۰۵۲)

Wazahat

فوائد:… کھجور کے درخت کا پھل، عمر کے جس مرحلے میں ہو، مفید ہے، اس کی گٹھلی میں کئی امراض کا علاج پایا جاتا ہے اوراس کے پتوں سے ٹوکریاں، چٹائیاں، مصلے اور چارپائی بننے والے دھاگے تیار کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح مومن بھی اپنا مقام سمجھے اور کسی کو تکلیف نہ پہنچائے، بلکہ وہ ہر مسلمان کے لئے مفید ثابت ہو۔ امام مبارکپوریl نے کہا: سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ مِنَ الشَّجَرِ لما بَرَکَتُہُ کَبَرْکَۃِ الْمُسْلِمِ۔))(بخاری: ۵۴۴۴) یعنی: ایک درخت ایسا ہے کہ اس کی برکت، مسلمان کی برکت کی طرح ہے۔ آپ کی مراد کھجور کا درخت تھا۔ کھجور کے تمام اجزاء مبارک ہیں اور ہر وقت ان برکات کا حصول ممکن ہے، جونہی کھجور کا دانہ وجود پکڑتا ہے، اس وقت سے لے کر خشک ہونے تک اس کی مختلف انواع کھائی جاتی ہے، پھر اس کی گٹھلی جانوروں کے چارہ میں استعمال کی جاتی ہے اور پتوں سے رسیاں وغیرہ بنائی جاتی ہیں۔ اسی طرح مومن کی برکتیں ہر قسم کے حالات میں عام ہونی چاہئیں، اس کا وجود ایسا ہو کہ وہ خودبھی اور دوسرے لوگ بھی اس کے وجود سے اس کی زندگی میں اور اس کی موت کے بعد مستفید ہو سکیں۔ (تحفۃ الاحوذی: ۴/ ۳۹)